ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تپسونی ایکسپریس کے تین ڈبے جل کر خاکستر 

تپسونی ایکسپریس کے تین ڈبے جل کر خاکستر 

Sat, 23 Mar 2019 02:01:28  SO Admin   S.O. News Service

بھونیشور:22 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  پوری ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ’پوری۔ ہٹیا تپسونی ایکسپریس‘ کے کم از کم تین ڈبے جمعہ کو آگ لگنے سے جل کر راکھ ہو گئے۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مشرقی ساحل ریلوے کے تعلقات عامہ کے اعلیٰ حکام جے پی مشرا نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پہلے ایس 4 ڈبہ میں لگی اورپھر یہ آگ ایس 5 ڈبے میں پھیل گئی۔ اس کے بعد ایس 2 اور ایس 3 ڈبہ آگ کی زد میں آئے اور جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ مشرا نے بتایا کہ ٹرین کا ایس 4 ڈبہ مکمل طور جل کر راکھ ہو گیا۔ ٹرین پلیٹ فارم نمبر چار پر کھڑی تھی، جسے شام کو وہاں سے روانہ ہونا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے حکام نے نقصان زدہ ڈبہ سے الگ کیا۔ پوری اور بھونیشور سے بھی سینئر افسر موقع پر پہنچے۔ مشرا نے کہا کہ :’ ٹرین کو شام میں اپنی منزل کے لئے روانہ ہونا تھا‘۔ v


Share: